اقوام متحدہ کی قرارداد امریکی پالیسی کو مسترد کرنے کے مترادف ہے ،مولانا درویش

اقوام متحدہ کی قرارداد امریکی پالیسی کو مسترد کرنے کے مترادف ہے ،مولانا ...

صوابی ( بیورورپورٹ )جے یو آئی کے صوبائی نائب اور ضلعی مولانا عطاء الحق درویش ،سنئیہر نائب وزیر الحاج غفورخان جدون،نائب امیر اشفاق اللہ خان جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق اور سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ہارون حنفی نے کہاہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کے قرارداد امریکی پالیسی کو مسترد کرنے کے مترداف ہے اُمت مسلمہ کسی صورت قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالخلافہ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے گجوخان میڈیکل کالج اور باچہ میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں او رسٹاف کی مطالبات کو جائز اورقانونی قرار دیتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی ان کی جائز مطالبات کے حق میں ڈاکٹروں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ لڑے گی حکومت ان کی جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے کیونکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضو ں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر صحت اور سپیکر کا تعلق صوابی سے ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کے قانونی اورجائز مطالبات تسلیم نہ کرنا اس ضلع کے عوا م کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے گجو خان میڈیکل کالج اورہسپتال کادورہ کرکے ڈاکٹروں کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے اور یکجہتی کااظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر