گورنر فاٹا یوتھ فیسٹول ، خیبرایجنسی اورباجوڑ ایجنسی کی برتری برقرار

گورنر فاٹا یوتھ فیسٹول ، خیبرایجنسی اورباجوڑ ایجنسی کی برتری برقرار

  

پشاور( سپورٹس رپورٹر) گورنر فاٹا یوتھ فیسٹول کے سلسلے میں جمرود اور پشاور میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں باجوڑ ایجنسی نے ایتھلیٹکس میں 44 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، ایف آر لکی 35 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ خیبرایجنسی 31 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ، اسی طرح رسہ کشی میں باجوڑ ایجنسی نے ایف آر کوہاٹ کو تین صفر سے ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ، اسی طرح خیبرایجنسی کے کھلاڑیوں نے بیس بال ، آرچری،نٹ بال اور ٹیبل ٹینس مقابلوں میں گولڈ حاصل کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر محمد ، اے ڈی حنیف اﷲ، اکاؤنٹ آفسر عبید خان ، اکاؤنٹ سپرنٹڈنٹ طارق خان ، محمد عامر، راحید گل ، سعید اختر، فضل اکبر خلجی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیراہتمام فاٹا اور پشاور کے مختلف میدانوں پر جاری یوتھ فیسٹول میں گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ۔ آرچری میں انفرادی مقابلوں میں خیبرایجنسی کے اسرار الحق نے گولڈ، ایف آر پشاور کے مدثر نے سلور اور کرم ایجنسی کے عبید نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ ٹیم ایونٹ میں خیبرایجنسی نے 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، ایف آر پشاور نے دوسری اور ساؤتھ وزیر ستان نے 88 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بیس بال میں خیبرایجنسی نے باجوڑ ایجنسی کو پانچ چار سے شکست دی ، خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں باجوڑ ایجنسی نے مہمند ایجنسی کو دو صفر سے شکست دی ، جبکہ آرچری میں مسکان آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ایتھلیٹکس مقابلوں میں سو میٹر میں ایف آر بنوں کے لقمان نے پہلی ،خیبرایجنسی کے صلاح الدین نے دوسری مہمند ایجنسی کے افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کی4x100 ریلے میں باجوڑ نے پہلی ایف آر کوہاٹ نے دوسری ایف آر لکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی1500 میٹر دوڑ میں ایف آر کوہاٹ کے شاہسوار نے گولڈ میڈل ،باجوڑ کے امان اﷲ نے دوسری مہمند ایجنسی کے سائل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،لانگ جمپ میں ایف آر بنوں کے لقمان نے پہلی ،خیبرایجنسی کے صلاح الدین دوسری ایف آر بنوں کے زبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ڈسکس تھرو میں باجوڑ کے الیاس نے گولڈ باجوڑ کے عرفان نے سلور ،ایف آر لکی کے رضوان اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،جیولن میں باجوڑ کے الیاس نے گولڈ ، اورکزئی ایجنسی کے طیعب نے سلور اور خیبر ایجنسی کے عاصم کے براؤنز میڈل حاصل کیا،200 میٹر میں بنوں کے لقمان نے پہلی ،خیبرایجنسی کے صلاح الدین نے دوسری اور ایف آر لکی کے شعیب نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔ اسی طرح تائیکوانڈو میں ساؤتھ وزیر ستان نے پانچ گولڈ ، تین سلور اور چھ براؤنز میڈلز جیت کر 110 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، ایف آر ڈی آئی خان نے دو گولڈ کے ، چھ سلور اور پانچ براؤنز میڈلز کے 84 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور خیبرایجنسی نے 76 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، کرم ایجنسی چوتھے نمبر پر رہی ۔ ووشو میں ساؤتھ وزیرستان ایجنسی نے 95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، ایف آر ڈی آئی خان نے 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور خیبرایجنسی نے 55 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں باجوڑ ایجنسی نے دو گولڈ دوسلور ایک براؤنز میڈلز جیت کر 25 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، خیبر ایجنسی نے 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اورخیبرایجنسی نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،رسہ کشی فائنل میں باجوڑ ایجنسی نے ایف آر کوہاٹ کو تین صفر سے شکست دی ، نٹ بال میں خیبرایجنسی نے ایف آر کوہاٹ کو 30-27 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ،ٹیبل ٹینس فائنل میں خیبرایجنسی نے مہمند ایجنسی کو تین صفر سے شکست دی، خیبرایجنسی کے روح اﷲ نے مہمند ایجنسی کے سلمان کو 11-7,11-5 سے شکست دی ، دوسرے میچ میں خیبر کے زبیر نے مہمند ایجنسی کے نوید کو 11-9 اور11-7 سے شکست دی ، جبکہ نعیم نے انس کو 11-5 اور 11-7 سے شکست دی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -