روزنامہ پاکستان، کی بروقت نشاندہی، ملتان ترقیاتی ادارہ اپنے چیئرمین کو نوازنے کی کوشش ناکام

روزنامہ پاکستان، کی بروقت نشاندہی، ملتان ترقیاتی ادارہ اپنے چیئرمین کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی )روزنامہ پاکستان کی بروقت نشاندہی کی وجہ سے ملتان ترقیاتی ادارہ اپنے چےئرمین کو نوازنے کی کوشش میں ناکام ہوگیا۔چےئرمین محمد علی کھوکھر کی آبائی جاگیر اور گھر کو جانے والی سڑک کی تعمیر میں کسی کنٹریکٹر نے حصہ نہ لیا ۔شعبہ انجینئرنگ کے افسران مقررہ وقت تک(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کنٹریکٹرز کی راہ تکتے رہ گئے ۔ٹھیکیداروں کے انکار کے بعد شعبہ انجینئرنگ کے ٹینڈرز کینسل کردئیے ۔بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی اے کی جانب سے 2ہفتہ قبل چےئرمین محمد علی کھوکھر کے گھر اورآبائی جاگیر کو جانے والے راستے پر سڑک کی تعمیر کا ٹینڈر شائع کیا ،اس ٹینڈر میں شہریوں کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ۔شعبہ انجینئرنگ نے شیر شاہ انٹر چینج کے نیچے سڑک کی تعمیر کا ٹینڈر مشتہر کیا،لیکن یہاں پر پہلے ہی سڑک تعمیر شدہ ہے ۔ایم ڈی اے برسائیٹ ظاہر کرکے لنک روڈ تعمیر کروانا چاہتی تھی لیکن روزنامہ ’’پاکستان ‘‘نے اس کی بروقت نشاندہی کردی ،ایم ڈی اے قوانین کے مطابق یہ ایریا ایم ڈی اے کے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن ڈی جی ایم ڈی اے بلا ل بٹ شعبہ انجینئرنگ کو ہر صورت محمد علی کھوکھر کو نوازانے کی ہدایات دیں ۔گزشتہ روز جب ٹینڈرز جمع کرانے کا وقت ختم ہوا تو اس وقت تک کسی کنٹریکٹر نے آنا گوارہ نہ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ کنٹریکٹرز کو اپنے ذرائع سے جب اصل صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے ٹینڈر پراسس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ،جس کی وجہ سے ٹینڈر کمیٹی بھی ٹینڈر کینسل کرنے پر مجبور ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ ٹینڈر کینسل ہونے پر شعبہ انجینئرنگ کے افسران نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے ۔