مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کا یوم تاسیس‘ ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کا یوم تاسیس‘ ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد

مظفرآباد(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا یوم تاسیس، ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد، جلسے جلوس اور ریلیاں بھی نکالی گئیں، دارالحکومت مظفرآباد میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام جلال آباد گارڈن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں طلباء کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر کے مرکزی صدر سید غضنفر علی شاہ تھے۔ تقریب سے سید غضنفر علی شاہ، ضلعی صدر راجہ زین محمود، مرکزی نائب صدر راجہ صہیب جاوید، ضلعی جنرل سیکرٹری خرم جاوید اعوان، راجہ طلعت صادق، راجہ علیم، راجہ فضائل، راجہ صلاح الدین، گل رحمان میر،راجہ شاداب، خرم دلبر، اوصاف شبیر، راجہ مجید، راجہ سمیع، راجہ جنید، نعمان اعوان اقبال ، سید مستنصر نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے، مسلم لیگ ن کے قیام سے لے کر اب تک کارکنان نے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ رہے، اپوزیشن میں جس تلخ مسائل کا سامنا رہا تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ ن کا دوراقتدار عوامی مسائل کے حل کیلئے تاریخی ہے، برادری ازم، اقرباء پروری جیسے ناسور کے خاتمہ کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سمیت وزراء کرام، ممبران اسمبلی ریاست کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، کارکنان کو اپنی قیادت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آگے پائیں گے، طلبہ یونین کی بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قیام کا مقصد ہی فرسودہ نظام اورموروثی سیاست کا خاتمہ تھا، کارکنوں نے اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو الیکشن میں بھرپور عوامی مینڈیٹ سے کامیاب کیا اور یہ الیکشن تاریخ ساز اور میاں محمد نوازشریف پر مکمل اعتماد کا مظہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر میرٹ بحالی کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔ کارکنوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر جگہ پر اپنا کردار ادا کیا آگے بھی کرتا رہونگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر