بینظیر نے جمہوریت،عوام کے حقوق کیلئے جان دی،حاجرہ جبین
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہید جمہوریت سابق وز یر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی دسویں بر سی پر چکوال میں سب سے بڑی تقریب ضلعی صدر پی پی پی شعبہ خواتین چکوال حاجرہ جبین کی رہاش گاہ پر منعقد۔جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قرآن خوانی کی گی اور محترمہ شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گی۔ ضلع صدر شعبہ خواتین محترمہ حاجرہ جبین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جان دے دی لیکن امریت کے سامنے سر نہیں جھکایا بھٹو خاندان کی قر بانیاں تاریخی کا حصہ ہیں اور سیاست میں بھٹو خاندان اور پی پی پی کے کارکنوں جیسی قر بانیاں کسی نے نہیں دی۔خواتین کے حقوق کی ضامن پی پی پی ہے اور ہمارے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری قوم کی امیدوں کا مرکز ھیں۔اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہدائے گڑھی خدا بخش کامشن پورا کریں گے۔اور آنے والے الیکشن میں پی پی پوری قوت سے سیاسی میدان میں اترے گی اور عوام کی طاقت سے حکومت بناے گی۔انے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کاھے۔آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔بعد ازاں سابق وز یر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شھید کی برسی کے پر لیاقت باغ راولپنڈی جاے شھادت پر جلسے میں ضلع چکوال سے ہی پی راولپنڈی ڈویزن کے سنیر ناھب صدر شاہ جہان سرفراز راجہ۔ضلعی صدر سر دار اظہر عباس۔ضلعی سیکر ٹری اطلاعات ملک وحید۔راجہ اسد ایڈوکیٹ۔ملک جبار چلہ۔ملک ظفر سمیت رھنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔پی پہ پی رہنماوں نے کہا کہ محترمہ شھید نے ملک اور قوم کے لیے جو خدمات سر انجام دی ہیں۔ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔