عوام دھرنا سیاست سے عاجز آچکے ہیں،ذوالفقار دلہہ

عوام دھرنا سیاست سے عاجز آچکے ہیں،ذوالفقار دلہہ

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 22سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ہمیں یہ ذمہ داریاں سونپی ہے کہ میرے حلقہ سے ملحقہ علاقوں میں جو حلقہ پی پی 20میں آتے ہیں لیگی کارکنوں،عہدیداروں اور عمائدین علاقہ کو متحرک کیا جائے۔کہ وہ چوہدری سلطان حیدر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں وہ قصبہ منگوال میں چوہدری ناصر عباس ،اختر عباس،نذر عباس اور محمد خان کے زیر اہتمام ہونے والی بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔بعد ازاں قصبہ کھنوال میں کونسلر فیاض کے گھر ہونے والی کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں قصبہ مرحال میں چوہدری عبدالخالق چیئرمین اور وائس چیئرمین چوہدری ساجد کے زیر اہتمام ہونے والی بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی معروسی سیاستدان نہیں۔میرے حلقہ کے عوام نے مجھے اپنے مسائل کے حل کے لیے بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے صوبائی اسمبلی میں بھیجا تھا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال بھی موجود تھے۔اور ان تینوں کارنر میٹنگوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سردار ذوالفقار علی خان نے کہا کہ عوام دھرنا سیاست ،افرا تفریح پھیلانے والوں سے عاجز آ چکے ہیں۔میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت ہی ملک کی ڈگمگاتی کشتی کو سہارا فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور دہشتگردی پر قابو پانا میاں نواز شریف کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔عوام نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو یقین دلایا کہ آپ کی وساطت سے چوہدری سلطان حیدر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -