گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا آئینی وجغرافیائی حصہ ہے‘ شفیق اعوان

گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا آئینی وجغرافیائی حصہ ہے‘ شفیق اعوان

مظفرآباد(بیورورپورٹ) گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا آئینی وجغرافیائی حصہ ہے‘حکومت پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان میں ظالمانہ ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول،آزاد کشمیر کے عوام گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ حقوق کی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔حکومت پاکستان سی پیک کی آڑ میں گلگت بلتستان کے عوام پر ظالمانہ ٹیکس فوری واپس لے۔آزادی پسند جماعت متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق اعوان، کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی صدر فرحان جاوید ودیگر نے جی بی کے عوام پر ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست کی آئینی وجغرافیائی حدود کے اندر عوام کے خلاف ٹیکسز کے نفاذ کو فوری بند کرے ریاست جموں کشمیر متنازعہ خطہ ہے۔یہاں پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔حکومت پاکستان کس آئینی جواز کے تحت جی بی کے عوام پر ٹیکس لگا رہی ہے۔جی بی میں جاری عوامی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت عوام پر عائد ٹیکسز فوری واپس لے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر