آزاد کشمیر میں لیگی حکومت کی کارکردگی قابل فخرہے‘ زرقہ جاوید

آزاد کشمیر میں لیگی حکومت کی کارکردگی قابل فخرہے‘ زرقہ جاوید

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین لاہور کی صدر زرقہ جاوید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں لیگی حکومت کی کارکردگی قابل فخرہے۔کارکنان کے تمام مسائل حل ہونگے۔نوجوانوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور نمائندگی دی جائیگی۔آزاد کشمیر میں ن لیگ کی کامیابی اور استحکام میں نوجوانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنماء عامر اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کو شاہراہ ترقی پر ڈال دیا ہے۔ملک سے دہشتگردی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔کسی بھی قوم کے نوجوان ہی اس کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔پاکستان کے نوجوان طبقہ نے قائد پاکستان میاں نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیا۔آزاد کشمیر کے نوجوان بھی راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ آزاد کشمیر کے عوام کو بھی جلد بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -