کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کمپنی کو زمینوں پرقبضہ نہیں کرنے دینگے،متاثرین

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کمپنی کو زمینوں پرقبضہ نہیں کرنے دینگے،متاثرین

مظفرآباد(بیورورپورٹ)کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کمپنی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس پر متاثرین بھرپور مزاحمت کرینگے ۔اس سے قبل بھی متاثرین ایکشن فورم نے انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ تصادم کی صورت اختیار کی جا رہی ہے ۔انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی تھی لیکن اس کے باوجود کمپنی نے سڑک نکاسی کیلئے موقع پر مشینری بھیجی جسے مقامی لوگوں نے ناکام بنایا ۔ایکشن فورم کے چےئرمین راجہ محمد ممتاز خان ،سردار اقبال وائس چےئرمین ،اسد قیوم ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک متاثرین کے مطالبات حل نہیں ہو جاتے ہم کسی صورت کام نہیں کرنے دینگے ۔اگر کسی نے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت ہوگی ۔جس کی ذمہ داری تمام متعلقہ اداروں پر ہوگی ۔28دسمبر کو برسالہ میں خصوصی اجلاس ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر