راولپنڈی،میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

راولپنڈی،میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری،تاجروں کی طرف سے آپریشن شہربھرمیں پھیلانے کا مطالبہ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کی ہدایت پر چیف آفیسر خالد جاوید گورایہ کی زیر نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران گذشتہ روزبھی لیاقت روڈ فوارہ چوک اقبال روڈ باڑا بازار تلواڑاں بازار گنجمنڈی باڑا بازار سرکلر روڈ جامع مسجد روڈ بوڑھ بازار تلواڑاں بازار و ملحقہ علاقہ جات میں عملہ تعینات رہا جسکی وجہ سے تجاوزات مافیا باہر نہ آ سکا جسکی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا راستہ کھلا رہا اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوئی،علاوہ ازیں آج چیف آفیسر خالد جاوید گورایہ اور میونسپل آفیسر ریگولیشن شہزاد گوہر کے ساتھ گلاس فیکٹری،کری روڈ اورچراہ روڈ کے تاجران سے میٹنگ ہوئی، جس میں تاجر نمائندوں نے موجودہ آپریشن کو سراہتے ہوئے اپنے علاقے میں بھی اسی طرح کا آپریشن کرنے کی سفارش کی جس پر انہیں جلد بھر پور آپریشن کی یقین دہانی کرائی گئی،اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جلد ہی صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ کے تاجر نمائندوں سے میٹنگ کرنے کے بعد صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں بھی بھر پور آپریشن لانچ کیاجائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -