نارووال ،تیز رفتار بس نے چنگ چی رکشہ کچل ڈالا،خاتون مسافر جاں بحق، 5شدید زخمی

نارووال ،تیز رفتار بس نے چنگ چی رکشہ کچل ڈالا،خاتون مسافر جاں بحق، 5شدید زخمی

  

نارووال(نمائندہ خصوصی) نیو لاہور روڈ پر مسافر بس کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر خاتون جان بحق پانچ زخمی ،اہل علاقہ نے بس کو آگ لگادی۔ لاہور سے آنے والی مسافر بس جب نارووال کے قریب کلاس گورائیہ پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث مخالفت سمت سے آنے والے چنگ چی رکشہ پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار خاتون جاں بحق ہو جبکہ پانچ مسافرزخمی ہوگئے ۔اہل علاقہ نے حادثہ کے بعدمسافر بس کو آگ لگادی .بس میں سوار مسافروں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی شہرنارووال سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں بس ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرار ہو گیا جبکہ زخمیوں کو ریسکیو1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے ،نیو لاہور روڈ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی لمبی لائن لگ گئی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -