بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، پروازوں میں تاخیر ، مسافروں کا احتجاج

بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، پروازوں میں تاخیر ، مسافروں کا احتجاج

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمزید12قومی و بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر،جدہ،ابوظہبی کی پروازوں میں گھنٹوں کی تاخیرپر مسافروں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جدہ، مدینہ، سکردواور شارجہ جانے والی6 پروازوں کی روانگی جبکہ ریاض، ابوظہبی، جدہ اور شارجہ سے اسلام آباد آنے والی6پروازوں کی آمد میں تاخیرہوئی، ٹیکنیکل اور آپریشنل وجوہات کی بناپراسلام آباد سے ابوظہبی اور جدہ جانے والی پروازوں میں 5گھنٹے تک کی تاخیر پر وہاں آنے والے مسافروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاجس پر ڈیوٹی حکام کی طرف سے پروازکی روانگی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -