ایڈیشنل سیکرٹری سپیلشلائزڈ ہیلتھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پرنوٹس جاری

ایڈیشنل سیکرٹری سپیلشلائزڈ ہیلتھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پرنوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری سپیلشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر پرنوٹس جاری کرتے ہوئے11جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری سپیلشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ راجہ منصوراحمد گریڈ 18کے افسر ہیں لیکن ان کی تعیناتی گریڈ 19کی پوسٹ پر ہے۔ قانون کے مطابق کسی بھی افسرکوتین ماہ سے زائد تک اگلے گریڈ کے سیٹ پراضافی ذمہ داری نہیں دی جاسکتی لیکن راجہ منصور احمد ایک سال سے ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بجائے ایڈیشنل سیکرٹری سپیلشلائزڈ ہیلتھ فرائض سرانجام دے کر پنجاب میں گڈ گورننس کے دعووں کی قلعی کھول رہے ہیں۔ راجہ منصوراحمد لاہورکے معروف نجی تعلیمی ادارے میں پروریکٹر کے عہدے پربھی ذمہ داریاں اداکررہے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ راجہ منصور احمد جس نجی تعلیمی ادارے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ ادارہ ایم بی بی ایس کے داخلوں کے سکینڈل میں ملوث پایاگیا۔