آزادکشمیر میں ڈوگرہ دور کی یادیں پھر تازہ ہو گئیں ہیں،بیرسٹر سلطان

آزادکشمیر میں ڈوگرہ دور کی یادیں پھر تازہ ہو گئیں ہیں،بیرسٹر سلطان

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ڈوگرہ دور کی یادیں پھر تازہ ہو گئیں ہیں ۔مظفرآباد کے تاجروں کے ساتھ ظلم زیادتیاں قابل مذمت ہیں ۔غریب محنت کش متوسط طبقات کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔جس کے خلاف تاجروں کے ساتھ ہڑتال اور احتجاج کی حمایت کرینگے کیا کوئی شخص خوشی سے ریڑھی ٹھیلہ لگاتا ہے صرف وہی ڑیڑھی ٹھیکہ لگاتا ہے جس کے پاس اپنے خاندان کو دو وقت کی روٹی کھلانے کیلئے کوئی ذریعہ نہ ہو ۔یہ حکومت تجاوزات کے نام پر میڈیکل کالج مظفرآباد کے معصوم بیٹوں ،بیٹیوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے والوں کے ذریعے اب تاجروں خصوصاً غریب ،لاچار مزدور پیشہ لوگوں کو ظلم انتقام کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غریب مزدور بھی معاف نہیں کیے جا رہے ہیں یہ حکومت سارے پاکستان کے عوام کو نواز شریف کی محبت میں کشمیریوں کے خلاف نفرت کے بیج بو رہی ہے ۔مودی کے یاروں کو خوش کرنے والے رسوا ہوئے ہیں ۔ہم ان کی ملت پاکستان اور کشمیریوں کے مابین نفرت حقارت پھیلانے کی سازش ناکام بنائیں گے ۔بیرسٹر سلطان محمود نے پارٹی عہدیداران کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ تاجروں مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کریں اور ان کے احتجاج کی حمایت میں سرگرم رہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -