بینظیر نے جان کی قربانی دیکر ملک کو بچایا،بیگم لطیف اکبر

بینظیر نے جان کی قربانی دیکر ملک کو بچایا،بیگم لطیف اکبر

مظفرآباد (بیورورپورٹ)ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔سب سے بڑی دعائیہ تقریب صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔جس کی میزبانی بیگم چوہدری لطیف اکبر نے کی۔جبکہ تقریب میں بیگم سید بازل نقوی، بیگم شوکت جاویدمیر، بیگم مبارک حیدر، بیگم اسد حبیب،بیگم قلب عباس، نورین کاظمی،شبنم اعوان، فوزیہ حبیب،مسرت شیخ، عمارا علی سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ملک پاکستان کیلئے بھٹو خاندان نے اپنا خاندان قربان کر دیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دیکر اس ملک کو بچایا۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت قربانیاں دے دیتی ہے مگر عوام کا سودا نہیں کرتی۔ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندا تو قبول کر لیا مگر عوام کے مفاد پر آنچ نہیں آنے دی۔پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کے منشور میں غریب عوام کے لیے نعرہ درج ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان ہر فرد کا حق ہے۔اس کو اس کی دہلیز پر ملنا چاہیے۔پیپلزپارٹی نے اپنی قیادت کی قربانیاں پیش کرکے واضح کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔2007 ؁ء میں محترمہ کو یہ کہا گیاکہ آپ کی جان کو خطرہ ہے آپ پاکستان نہ آئیں۔مگر محترمہ نے اس عوام کی خاطر اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی اورعوام کے پیار کو دیکھتے ہوئے وہ پاکستان آئی۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کے ایصال وثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر