9جنوری حیدرسلطان کی فتح کی نوید لے کر آگا،طارق صوفی

9جنوری حیدرسلطان کی فتح کی نوید لے کر آگا،طارق صوفی

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما خواجہ محمد طارق صوفی نے بدھ کے روز بتایا کہ 9جنوری کا سورج چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گا اور دس جنوری کا چاند ہر طرف روشنیاں ہی روشنیاں کر دے گا۔ چوہدری حیدرسلطان 20ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے فتح یاب ہونگے۔ ایم پی اے ہاؤس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد تنویر کی موجودگی میں انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان نے35سال چکوال کے عوام کی خدمت کی ہے اور بے شک چکوال کے عوام چوہدری لیاقت سے محبت کرتے تھے اور اپنی اس محبت کا اظہار وہ 9جنوری کوپھر کریں گے۔ انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ چوہدری حید رسلطان اپنے والد مرحوم چوہدری لیاقت علی خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کی نئے مثالیں قائم کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -