چکوال،پورے مسوال گاؤں نے سلطان حیدرکی حمایت کردی

چکوال،پورے مسوال گاؤں نے سلطان حیدرکی حمایت کردی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسوال(یونین کونسل ملہال مغلاں)میں پورے گاؤں نے سلطان حیدر علی کی حمایت کردی۔ سلطان حیدر نے کہا کہ 2013کے الیکشن میںیونین کونسل ملہال مغلاں سے مسلم لیگ(ن) کی لیڈ پورے حلقہ سے زیادہ تھی۔ جس پر ہم اہالیانِ یونین کونسل کے مشکور ہیں اور حالیہ ضمنی الیکشن میں جس طرح میرے بھائی ملک نعیم اصغر بھرپور کمپئین چلا رہے ہیں۔ انشا ء اللہ سابقہ لیڈ میں اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر جاوید کونسلر، حاجی غلام نبی، ملک منور اور گاؤں کی تمام برادریوں نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر