کہوٹہ،انتظار کی گھڑیاں ختم، 16ارب کے منصوبے جلد شروع ہونگے
مری( تحصیل رپورٹر )انتظار کی گھڑیاں ختم 16ارب سے زاہد کی لاگت سے سہالہ پھاٹک اوور ہیڈ برج کہوٹہ روالپنڈی دو رویہ سڑک اور ایک بہت بڑے بائی پاس کیلئے ٹینڈر طلب عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بہت جلد افتتاح کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے نے پی سی ون کی منظوری کے بعد منصوبے کے آغاز کیلئے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔ اس منصوبے پر 16ارب روپے سے زاہد خرچ ہونگے۔ اس منصوبے میں سہالہ اوور ہیڈ برج متحد بائی پاسز کے علاوہ کہوٹہ شہر کے قریب سے ایک بڑا بائی پاس تعمیر کیا جائے گا۔ جو کلمن کے راستے چوکپنڈوری روڈ ،مٹور روڈ، جنڈی جیوڑہ روڈ اور پنجاڑ روڈپر اختتام ہوگا اور علاقہ بھر میں ایک ایسا بائی پاس ہو گا۔ جس میں تمام علاقے شامل ہونگے۔ اس 16ارب کے منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف آزاد کشمیر کے عوام کو فاہدہ ہو گا بلکہ لونا ، نارہ ، مٹور ،بیور ، بگہار شریف، جیوڑہ ، پنجاڑ ، نڑڑ کے عوام کہوٹہ شہر میں داخل ہوئے بغیر اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔ اس سے روالپنڈی کہوٹہ و دیگر علاقوں کے لوگوں کو سفر کرنے میں وقت کی بچت بھی ہوگی۔ منصوبے کیلئے ٹینڈر طلب کرنے پر عوام علاقہ میں جشن کا سماں ہے ۔چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبرنے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکو علاقے کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔عوام علاقہ نے امید ظاہر کی۔ کہ وزیر اعظم اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے خصوصی اقدام کریں گے