کہوٹہ، 3دن سے پانی کی سپلائی بند،اے سی کاعوامی شکایات پر ایکشن

کہوٹہ، 3دن سے پانی کی سپلائی بند،اے سی کاعوامی شکایات پر ایکشن

مری(تحصیل رپورٹر)تین دن سے کہوٹہ شہر میں پانی کی سپلائی بند ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کا عوامی شکایات پر فوری ایکشن ۔ عوامی مفا د پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا ۔ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں گزشتہ دو تین دن سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میر عنصر حیات نے عوامی شکایات پر ٹی ایم او کہوٹہ مخدوم بلال سے فوری نوٹس لینے اور پانی کا مسئلہ فی الفور حل کرنے کا احکامات دیتے ہوئے کہاکہ کسی قسم کی نااہلی ار کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ۔ عوامی مفاد پر کمپرومائز نہ کروں گا ۔ دریں اثناء چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر بارے معلوم ہو اکہ راجہ ظہور اکبر گزشتہ تین روز سے تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں تبلیغی جماعت کے ہمراہ کہوٹہ شہر سے باہر گئے تھے ۔ جبکہ شہر ی پانی کے لیئے تڑپ رہے ہیں ۔ اور خواتین اپنے سروں پر برتن اٹھائے پانی کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ مہر عنصر حیات اے سی کہوٹہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جلد پانی کی سہولت فراہم کی جائے ۔ اور غفلت کے تکب اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر