حیدرسلطان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے،سردارغلام عباس

حیدرسلطان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے،سردارغلام عباس

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنڈی گجراں میں مسلم لیگ (ن) کے بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئیر راہنماء مسلم لیگ(ن) سردار غلام عباس خان نے کہا کہ میں کڑے وقت کے ساتھیوں کا مشکور ہوں کہ وہ آج بھی میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ میری تمام جانثار ساتھیوں سے التماس ہے کہ حیدر سلطان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ سلطان حیدر علی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور بیانات کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم کسی کردار کشی اور ذاتیات سے بالاتر ہو کر اپنے قائد میاں نواز شریف کی ویژن کے مطابق پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ اور کردار ادا کریں گے۔جلسہ کا انتظام راجہ عرفان محمود اور کرنل اخلاق نے کیا۔ جس میں یونین کونسل ملہال مغلاں کے تمام سپورٹرز کے علاوہ کثیر تعداد میں یونین کونسلز کے چئیرمین ، وائس چئیرمین، اور قائدین نے شرکت کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -