مظر آباد، ریسکیو1122کے 50اہلکاران تنخواہ کیلئے دربدر،ٹھوکریں کھانے پر مجبور

مظر آباد، ریسکیو1122کے 50اہلکاران تنخواہ کیلئے دربدر،ٹھوکریں کھانے پر مجبور

  

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) ایمر جنسی سروس ریسکیو1122ضلع مظفرآباد کے 50اہلکاران تنخواہ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ان اہلکاران کو کس بات کی سزاد دی جا رہی ہے،ان کے ساتھ بھرتی ہونے والے ضلع میر پور کے 15سے 20اہلکاران کو مستقل تعینات کر دیا گیا جبکہ ضلع مظفرآباد کے 50اہلکاران کو پچھلے 4سالوں سے لٹکایا ہوا ہے۔ان اہلکاران میں بعض اہلکاران عرصہ 11سالوں سے اس ادار میں تعینات ہیں لیکن ضلع مظفرآباد کے ہونے کی وجہ سے ان کو بھی مستقل نہیں کیا جا رہان۔متعدد بار سیکرٹری SOMA اور ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع کو ہاتھ جوڑ کر منت کی کہ ہمیں مستقل کریں تاکہ ہم بھی چین کی سانس لے سکیں،لیکن ابھی تک یہی سنتے آ رہے ہیں کہ ان انشاء اللہ اگلے سال تک آپ مستقل ہو جاؤ گے لیکن اللہ کا نام لے کر جو جھوٹ بولا جا رہا ہے اسے 11سال ہو گئے ہیں آج تک سچ میں تبدیل نہیں ہوا۔حکومت سے اپیل ہے کہ فوراً ایکشن لیتے ہوئے ریسکیو 1122کے اہلکاران کو مستقل کرے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -