قائد اعظم نے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی ،ڈاکٹرغلام مجتبیٰ

قائد اعظم نے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی ،ڈاکٹرغلام مجتبیٰ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ہماری قومی تاریخ کی وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو انگریزوں اور ہندوؤں کی غلامی سے نجات دلائی۔ قائداعظم کے یومِ ولادت پر ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ان کے نظریات و تصورات کے مطابق تعمیر پاکستان کا مقدس فریضہ سرانجام دیں گے۔آج کے دن گلشن ہند میں وہ پھول کھلا جس کی خوشبو سے آج بھی فضا مہک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو مٹانے کی بہت ساری باتیں ہوتی ہیں مگر عملی محاذپر ہم کچھ نہیں کر پائے۔ ہماری نوجوان نسل کو محض رسمی تعلیم سے آگے بڑھ کر نہ صرف جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فنی علوم سکھانے کی ضرورت ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی اعلی تربیت بھی تعلیم کا لازمی حصہ ہونی چائییے۔ تربیت کے بغیر تعلیم کی مثال ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم ہو۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -