اساتذہ پر تشدد جمہوری اقدار کے منافی ہے ،اسٹوڈنٹس فیڈریشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر و اراکین مرکزی کابینہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان نے اپنی جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے کراچی پریس کلب پر پرامن احتجاجی اساتذہ کرام پر تشدد جمہوری اقدار کے منافی ہے،انکا مزید کہنا تھا کے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر تشدد کرنے کی بجائے حکمران اساتذہ سے مذاکرات کرکے انکے جائز مطالبات پورے کریں،انکا مزید کہنا تھا کے سندھ حکومت جمہوریت کا راگ الاپتی ہے پر عوامی پرامن مظاہروں کے ساتھ اب احتجاج کرنے والے اساتذہ پر سندھ حکومت کی جانب سے شیلنگ،واٹر کینن کا استعمال اور گرفتاریاں جمہوری اقدار کے منافی اور سندھ حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔