نسٹ اسلام آباد کا پروجیکٹ ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن میں اول قرار

نسٹ اسلام آباد کا پروجیکٹ ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن میں اول قرار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی(نسٹ) اسلام آباد کا پروجیکٹ ڈائس ڈی یو ایچ ایس ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن دوہزار سترہ میں اول انعام کا حقدار قرار پایا جبکہ ہمدرد یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کے طلبا کے پروجیکٹس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپر آئے ڈاؤ یونیورسٹی کے زیراہتمام ڈائس فاؤنڈیشن امریکا کے اشتراک سے منعقد ہونے والی نمائش میں ملک کی پچیس جامعات کے بیاسی پروجیکٹ رکھے گئے اول دوم سوم کے علاوہ دس پروجیکٹس کو خصوصی انعامات دئیے گئے۔ اوجھاکیمپس کے کرکٹ گراؤنڈ میں صبح سے شام تک جاری نمائش کو طلبا واساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد نے دیکھا امریکا سے ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین خورشید قریشی کی قیادت میں وفد نے بھی ہراسٹال پر جاکر پروجیکٹ کو دیکھا اورطلبا کی تخلیقات کے صنعتی استعمال کا جائزہ لیا اس موقع پر خورشید قریشی کا کہناتھاکہ پاکستان کے نوجوانوں سے انہیں بڑی امید ہے اور جلد ہی پاکستان کے طلبا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے۔۔تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہا کہ طلبا کی حوصلہ افزائی و سرپرستی درحقیقت ملک کی ترقی کا راستہ ہے ان نوجوانوں نے ریسرچ بیسڈ پروجیکٹ بناکر ثابت کردیا ہے ہم کسی سے کم نہیں ہیں اس کے علاوہ میڈیکل، کلینیکل ڈینٹل اور کمپیوٹر سائنس کے پروجیکٹ ہماری ترقی کی رفتار کو تیز کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی محنت اور مقصد سے لگن اساتذہ کی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ سال ڈائس ایگزی بیشن کو مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا تقریب سے پرو وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی،پروفیسر ڈاکٹر محمد مسروراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -