مہاجر اتحاد کے ذریعے سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

مہاجر اتحاد کے ذریعے سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر اتحاد کے ذریعے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہمیشہ کارکنان اتحاد کا مظاہرہ کرتے رہیں، اب مہاجر قیادت کو اتحاد کیلئے آگے آنا ہوگا کیونکہ جس طرح مہاجر دشمن قوتیں پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو غدار قرار دینے پر بضد ہیں اس کے بعد اب بھی اگر ہوش اور شعور سے کام نہ لیا تو پھر نقصان کی تلافی مشکل ہوجائے گی۔ وہ ملیر میں کارکنوں اور معززین شہر کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکریٹری ندیم مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ 25دسمبر کو MIT نے مہاجروں کے یوم ثقافت کی بنیاد ڈال دی ہے اب دیگر مہاجر جماعتوں کو بھی اس حوالے سے آگے آکر اپنی ثقافت کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی جیسے مہاجر اکثریتی شہر میں بیوروکریسی غیر مہاجر رکھی گئی ہے تاکہ مہاجروں کو مسلسل غلامی کا احساس دلایا جاسکے۔ جبکہ ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجروں نے سندھ میں ہندوؤں کے جبر کا شکار مقامی باشندوں کو آزادی دلوائی۔ کراچی کے ٹیکسوں کے پیسوں سے محکمہ ثقافت نے 35کروڑ روپے خرچ کرکے ٹوپی اجرک ڈے منایا ۔ ہم معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مہاجر وں کے وسائل پر غیر مہاجروں کی عیاشی کب تک برداشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں فوری طورپر بیوروکریسی میں مہاجروں کو لایا جائے۔