کراچی ،گلستان جوہر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی ،گلستان جوہر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے علاقے گلستان جوہر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 13 سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی پولیس نے لاش کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی۔واقعہ خودکشی ہے۔مومن آباد پولیس نے دو منشیات فروشوں ناصر خان اور قیصر خان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیا۔سائٹ اے پولیس نے دو ڈاکووں بہاالدین اور صابر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ملزمان لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ادہر سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -