عوامی کالونی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

عوامی کالونی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

  

کراچی (کرائم رپورٹر)عوامی کالونی پولیس سے گزشتہ روز مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی پولیس سے باغ کورنگی میں گذشتہ شب مبینہ مقابلے میں ہلاک ڈاکوں کی شناخت فیضان اور کامران کے نام سے کی گئی۔ہلاک ڈاکو کورنگی کے ایریا کے رہائشی اور پیشہ ورڈاکو تھے،جبکہ ملزمان نے ایک روز قبل کورنگی کلو چوک پر واردات کے دوران ایاز نامی شخص کا قتل بھی کیا تھا،ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے کئی مقدمات میں مطلوب ومفرور بھی تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -