یحییٰ پولانی کے بھائی کے انتقال پرجوائننگ ہینڈز کااظہار تعزیت
کراچی (پ ر)جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن سبین میمن اور ان کی ٹیم کی جانب سے ممبر چیمبرآف کامرس ومیمن برادری کے رہنما یحییٰ پولانی کے بھائی زکریا پولانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں سبین میمن کا کہنا تھا کہ زکریاپولانی کے انتقال کی خبر کسی فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ پوری میمن برادری کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ہے ،انہوں نے ہمیشہ میمن برادری کے فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ان کے انتقال کی خبر سن کر جوائننگ ہینڈز کے تمام ممبران کو دلی افسوس ہوا ہے ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر وجمیل عطا فرمائے،