ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بیوروکریسی نے صفائی آپریشن ٹھپ کرکے رکھ دیئے‘ شہر میں گندگی کے انبار

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بیوروکریسی نے صفائی آپریشن ٹھپ کرکے رکھ دیئے‘ ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کی بیورو کریسی نے چیئرمین بورڈ و میئر ملتان سمیت عوامی نمائندوں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شہر میں صفائی آپریشن ٹھپ کرکے رکھ دیئے ہیں جس کے باعث شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ گئے ہیں شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر عوامی نمائندوں کو شدید عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب بیورو کریسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔چیئر مین بورڈ و میئر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے گزشتہ روز ہونے والے بورڈ اجلاس میں بھی شہر کی صفائی کا رونا روتے رہے لیکن بیوروکریسی نے ان کی ایک نہ سنی اور انھیں زبانی جمع خر چ پر ہی ٹرخا دیا گیا ۔اس ضمن میں اگر آئندہ چند دنوں تک صورتحال بدستور رہی تو عوامی نمائندوں کے خلاف اس مسئلہ پر بڑی احتجاجی تحریک سر اٹھا سکتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ اول