تحقیقاتی ٹیم نے کمیٹی کے سابق چیئرمین رانا اعجاز نون سمیت 5 ڈائریکٹرز کے بیانات قلمبندکیے

تحقیقاتی ٹیم نے کمیٹی کے سابق چیئرمین رانا اعجاز نون سمیت 5 ڈائریکٹرز کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورئمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سابق چیئر مین رانا اعجاز نون سمیت دیگر 5ڈائریکٹرزکے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ مالی بے ظابطگیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے جبکہ کمپنی سے مزید ریکارڈ بھی قبضہ میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے تحقیقاتی کمیٹی آج دیگر ممبران کے بیانات بھی قلمبند کرتے ہوئے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرے گی جو سیکرٹری لوکل گورئمنٹ کو بھجوائی جائے گی۔واضع رہے کہ مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ائریکٹر جنرل انوسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورئمنٹ پنجاب محمود مسعود ٹمانہ کر رہے ہیں جبکہ ممبران میں جنرل مینجر پنچاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی شہزاد خان شیروانی ،میونسپل آفیسر اسٹیٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سرفراز حسین ،اور میونسپل آفیسر انفراسٹکچر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر قادر شامل ہیں۔