بیورورکریسی کی اکثریت نے چیئرمین و میئر سمیت بورڈ میں شامل عوامی نمائندوں کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا

بیورورکریسی کی اکثریت نے چیئرمین و میئر سمیت بورڈ میں شامل عوامی نمائندوں کو ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بیوروکریسی کی اکثریت نے چیئر مین و میئر ملتان سمیت بورڈ میں شامل عوامی نمائندوں کو "ماموں "بناتے ہوئے کمپنی آڈٹ میں سامنے آنے والے 90کروڑ کے فراڈ میں ملوث عمران نور کی ٹیم کے جونیئر افسران کو ہی قائمقام ایم ڈی اور چیف فنانشل آفیسر کے عہدے تفویض کردیئے ہیں اس ضمن میں آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والی سنگین بے ضابطگیوں میں ڈپٹی منیجر انوارلحق اور اسسٹنٹ منیجر فنانس و انچارج شکایت سیل کرن عدیل بھی عمران نور کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور قابلیت کے اعتبار سے مذکورہ دونوں افسران ان عہدوں کی اہلیت نہیں رکھتے لیکن اس کے باوجود انھیں اہم عہدوں پر چارج دینے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ مالی بے ضابطگیوں پر ٹیکنکل طریقے سے پردہ پوشی کی جاسکے ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -