وکلا کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

وکلا کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک
وکلا کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

  

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وکلا کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ایک ڈاکو کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ وہاڑی کی وکلا کالونی میں اس کے ساتھی آگئے اور پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر حملہ کردیا۔ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ڈاکو نے بدھ کے روز سرہند کالونی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -وہاڑی -