ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

  

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گنڈوئی کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ، موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،جاں بحق شخص کی ڈیڈباڈی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -