کراچی میں زخمی ڈاکٹر نے 3 ڈاکوو¿ں کو گاڑی سے کچل دیا

کراچی میں زخمی ڈاکٹر نے 3 ڈاکوو¿ں کو گاڑی سے کچل دیا
کراچی میں زخمی ڈاکٹر نے 3 ڈاکوو¿ں کو گاڑی سے کچل دیا

  


کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر نے لوٹ مار کرنے والے3 ڈاکوﺅں کوکار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔بدھ کی شب نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ سٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر فیصل افضال کو لوٹ مار کے بعد کندھے پر گولی مار کر فرار ہورہے تھے کہ ڈاکٹرنے انتہائی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جاکر ٹکر مار کر ان کی موٹر سائیکل گرا کے کار ان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکوبری طرح سے کچلے گئے جبکہ تیز رفتاری سے کار بھی الٹ گئی۔تاہم اس دوران علاقہ مکین موقع پرجمع ہوگئے اور پولیس کو بھی طلب کرلیا، تینوں زخمی ڈاکوﺅں کوگرفتار کرکے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ڈاکٹر فیصل افضال کو نجی ہسپتال لے جایا گیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت 17 سالہ عنزلہ ولد عمران صدیقی، 20 سالہ فرحان ولد احمد اور 22 سالہ احسن ولد اسد کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، زخمی ڈاکو عنزلہ کا سیدھا ہاتھ کندھے کے قریب سے جسم سے الگ ہوگیا۔ زخمی ڈاکو پاپوشنگر اور کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل گلشن حدید میں بھی کار سوار خاتون سے ڈاکوﺅں نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی تھی اور وہ موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ خاتون نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جاکر ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر دونوں کو گرا کر زخمی کر دیا تھا جنھیں بعدازاں موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی