قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈر اسماویہ اقبال کی شادی، برائیڈل شاور کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈر اسماویہ اقبال کی شادی، برائیڈل شاور کی ...
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈر اسماویہ اقبال کی شادی، برائیڈل شاور کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ آل راﺅنڈر اسماویہ اقبال اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھر پر ان کا برائیڈل شاور ہوا جس میں قومی ویمن ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

ملتان سے تعلق رکھنے والی اسماویہ اقبال نے 12 سال پہلے آج کے دن (28 دسمبر 2005 ) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی سے بطور آل راﺅنڈر قومی ویمن ٹیم میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ اپنے کیریئر کے 12 سال مکمل ہونے پر 30 سالہ اسماویہ اقبال نے زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ 30 دسمبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گی۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسماویہ اقبال کا برائیڈل شاور ہوا جس میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے، اسماویہ اقبال کے برائیڈل شاور کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آل راﺅنڈر اسماویہ اقبال قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 92 ایک روزہ میچز کھیل چکی ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 922 رنز سکور کیے اور بطور باﺅلر 70 وکٹس حاصل کی ہیں۔ وہ 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکی ہیں جس میں انہوں نے 44 وکٹس حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /کھیل