دماغ ، زبان اور ہاتھوں پر قابونہ رکھ پانے والے ،اپنی شخصیت بدلنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ پڑھیں

دماغ ، زبان اور ہاتھوں پر قابونہ رکھ پانے والے ،اپنی شخصیت بدلنا چاہتے ہیں تو ...
دماغ ، زبان اور ہاتھوں پر قابونہ رکھ پانے والے ،اپنی شخصیت بدلنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ پڑھیں

  


ڈاکٹروں کی نظر میں جس مرض کو شیزوفرینیا کہا جاتا ہے اس میں جو علامتیں بیان کی جاتی ہیں وہ یہ ہیں۔مثال کے طور پر ایسا انسان دوسروں کو بے وجہ مارتا، گالیاں دیتا، ذہنی انتشار میں مبتلا رہتا ہے اور اس میں غیر معمولی طاقت بڑھ جاتی ہے ۔ان کا دماغ اور زبان ان کے قابو میں نہیں رہتی،انہیں یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ وہ لوگوں کے ساتھ کیا بدسلوکی کرتے پھرتے ہیں۔اس بیماری کا تعلق انسانی دماغ سے ہے۔روحانی عاملین کے نزدیک ایساانسان اپنا اعتدال کھودیتا ہے اور اسکا زیادہ تر اثر شیطانی اعمال کے تحت ہوتا ہے۔انسان کا ذہن یکسو ہواورمطمئین ہوتو ایسے مرض پیدا نہیں ہوتے۔معالجین بھی ایسے مریضوں کو نفسیاتی طور پر نارمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،ماہرین نفسیات کا بھی یہی کہنا ہوتا ہے کہ ادویات تو دی جاتی ہیں لیکن وہ سمجھا کر انسان کے ذہن کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔آپ آزما کر دیکھ لیں عبادت گزار لوگ بڑے شاکر ہوتے ہیں،ان میں صبر اور ذہنی سکون پیدا ہوجاتا ہے جس سے دماغی صلاحیتیں کمزور نہیں ہوتیں۔روحانی طور پر علاج کے لئے ایسے افراد کو زیادہ سے اللہ کا ذکر کرنا چاہئے ۔انکے لئے یہ عمل تجویز کررہاہوں جو اکیالیس روز تک کریں اور اسکو اپنا معمول بھی بنالیں۔ 100 یا سلام، یا مومن ، یا اللہ،100 یا رحمٰن، یا رحیم ، یا کریم،100 لاحول ولا قوۃ الا باللہ،40 لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ۔ایسے مریض کو نماز کی طرف راغب کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں