لاہور ہائیکورٹ، غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف کیس میں ڈپٹی چیئرمین نادرا کی وکیل کے دلائل مکمل

لاہور ہائیکورٹ، غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف کیس میں ڈپٹی چیئرمین نادرا کی ...
لاہور ہائیکورٹ، غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف کیس میں ڈپٹی چیئرمین نادرا کی وکیل کے دلائل مکمل

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری محکموں میں غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی چیئرمین نادراکی وکیل عاصمہ جہانگیرنے دلائل مکمل کرلئے ، عدالت نے درخواست گزار اورنادراکے وکیل کو 9جنوری تک جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی چیئرمین نادرااوردیگرارکان کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تعیناتیوں میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،ڈپٹی چیئرمین نادراکی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ نے اثرورسوخ استعمال کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ سرکاری عہدے پر میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دوران سماعت ڈپٹی چیئرمین نادرا کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ،عدالت نے درخواست گزار اور نادرا کے وکیل کو 9 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیااوردیگرارکان کے وکلاکو بھی دلائل کےلئے 9 جنوری کوطلب کر لیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور