’ہم یہ کام خود کر لیں گے‘ نیپال نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا،سب کچھ واضح کر دیا

’ہم یہ کام خود کر لیں گے‘ نیپال نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا،سب کچھ واضح کر ...
’ہم یہ کام خود کر لیں گے‘ نیپال نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا،سب کچھ واضح کر دیا

  

کٹھمنڈو (ویب ڈیسک)نیپال نے بھارت کی جانب سے دنیا کی سب سے بلند چوٹی مائونٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کی پیش کش مسترد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں آنے والے خطرناک زلزلے کے بعد بھارت نے نیپال کی حکومت کو مائونٹ ایورسٹ کو مشترکہ طور پر دوبارہ ناپنے کی پیش کش کی تھی۔تاہم نیپال کی حکومت نے بھارت کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ کام خود سے کر لیں گے۔

نیپال کے سروے ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل گنیشن بھٹا کا کہنا ہے کہ مائونٹ ایورسٹ کی اونچائی ناپنے کے لیے بھارت اور چین سے ڈیٹا کے حوالے سے مدد ضرور لی جائے گی۔گنیش بھٹا نے بتایا کہ بھارت سے ڈیٹا لیولنگ جب کہ چین سے ڈیٹا گریوٹی کے حوالے سے مدد کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی کی پیمائش کے لیے ڈیٹا بہت ضروری ہے اور دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی پیمائش کا عمل 2019 میں مکمل ہو گا۔بھارت کے سروئیر جنرل گرش کمار کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ نیپال نے بھارت کی جانب سے دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی دوبارہ پیمائش کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے نیپال کی جانب سے پیش کش مسترد کیے جانے کو چین کی سازش قرار دے دیا ہے۔یاد رہے کہ اپریل 2015 میں نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں تقریباً 8000 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔اس زلزلے کے بعد سائنسی حلقوں کی جانب سے مائونٹ ایورسٹ کی اونچائی کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -