”نہیں !یہ بات منہ سے نہ نکالو“ملاقات کے دوران کلبھوشن یادیو نے کیا بات کہی تو اس کی ماں اسے روکنے لگی ،بھارتی میڈ یا نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا ،بلآخر سچ دنیا کے سامنے آگیا

”نہیں !یہ بات منہ سے نہ نکالو“ملاقات کے دوران کلبھوشن یادیو نے کیا بات کہی ...
”نہیں !یہ بات منہ سے نہ نکالو“ملاقات کے دوران کلبھوشن یادیو نے کیا بات کہی تو اس کی ماں اسے روکنے لگی ،بھارتی میڈ یا نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا ،بلآخر سچ دنیا کے سامنے آگیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات میں بھی اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ۔بھارتی خبر رساں ادارہ”ٹائمز آف انڈیا“ کلبھوشن یادیو کی ماں اور بیوی سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کا کچھ حصہ منظر عام پر لے آیا ۔رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ میں والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران کلبھوشن نے اعتراف کیا کہ وہ درحقیقت بھارتی جاسوس ہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیلات ماں اور بیوی کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کی سازش میں ملوث رہا ہے۔ کلبھوشن کے اعتراف پر اس کی والدہ آوانتی نے پوچھاتم ایسا کیوں کہہ رہے ہو؟ تم تو ایران میں بزنس کرتے تھے اور اغوا کرلیے گئے تھے، تمہیں ان کو سچ بتانا چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 25 دسمبر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ چیتنا اور والدہ آونتی کی ملاقات کروائی تھی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

لائیوچینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

اہم خبریں -قومی -