مالدار عورت سے شادی ہوگی ،خواب میں نظر آنے والی وہ چیز جس کی تعبیر آپ کی حسرت پوری کرسکتی ہے
لاہور(نظام الدولہ) بہت سے لوگ خواب میں مچھلیاں دیکھتے ہیں،کوئی تیرتی ہوئی کوئی مردہ اور کوئی خود کو مچھلیاں پکڑتے ہوئے دیکھتا ہے۔خواب میں مردہ مچھلی دیکھنا مایوسی اور کسی نقصان یا بیماری کے ہونے کی دلیل ہے،مچھلیاں پکڑنے کا مطلب ہے اس انسان کے اندر توانئی اور جوش پیدا ہوگا،جتنی بڑی مچھلی پکڑے گا اتنا ہی اس میں انرجی لیول بڑھے گا،دولت ملے گی،نیا ولولہ پیدا ہوگا ۔مچھلی گرم دریا میں دیکھنا بلا اور سختی ہے۔ دیکھے کہ حوض یا نہر میں سے مچھلی پکڑتا ہے تو عام لوگوں سے مکر اور حیلے کے ساتھ کوئی چیز لے گا۔سرد دریا میں دیکھنا فرحت اور خوشی ہے۔ اگر یہ مچھلی اس نے کسی بڑے دریا سے پکڑی ہے تو اسکی شادی کسی بڑے خاندان کی نہایت مالدار عورت سے ہوگی۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔