شہباز شریف کو سعودیہ نے بڑے بھائی کو سمجھانے کیلئے بلایا ہے: شاہد مسعود

شہباز شریف کو سعودیہ نے بڑے بھائی کو سمجھانے کیلئے بلایا ہے: شاہد مسعود
شہباز شریف کو سعودیہ نے بڑے بھائی کو سمجھانے کیلئے بلایا ہے: شاہد مسعود

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ این آر او کیلئے نہیں بلکہ شہباز شریف کو یہ سمجھانے کیلئے بلایا گیا ہے کہ بڑے بھائی کو سمجھائیں کہ اللہ رسول کا نام لینے والوں پر گولیاں نہ چلائیں، سعودی عرب کے علاوہ اور ملک بھی ہیں جنہیں صورتحال کا پتہ ہے وہ بھی اپنی کوشش کررہے ہیں.

روزنامہ خبریں کے مطابق  ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پنجاب میں بڑی تعدادمیں اسلحہ، ڈنڈے، لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہیں، پنجاب میں 30,31 دسمبر کو بڑے پیمانے پر خونریزی کا منصوبہ بنالیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان اور وزراءبھی اپنی سکیورٹی کو بڑھائیں، بدمعاشیہ اپنا آخری وار کرنے جارہی ہے، عوام اور سکیورٹی ادارے اگلے چند دن بدمعاشیہ پر نظر رکھیں، سعودیہ شہباز شریف کو سمجھانے کیلئے لے گیا ہے، ممکن ہے آج پرویز رشید، سعد رفیق ودیگر وزراءبھی سعودیہ چلے جائیں، آنے والے دنوں میں شدید انتشار، خلشار اور سیاسی عدم استحکام ہوگا، نواز شریف ریاست کو داﺅ پر لگانے جارہے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد