عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن کی ان کے بیٹے کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر طوفان آگیا

عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن کی ان کے بیٹے کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ...
عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن کی ان کے بیٹے کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر طوفان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان کی مبینہ بیٹی کی سوتیلے بھائی کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔تفصیل کے مطابق جمائما خان نے علیحدگی کے باوجود عمران خان کا موجودہ سیاسی صورتحال میں بہت ساتھ دیا ہے جس پر نہ صرف عمران خان بلکہ شیخ رشید نے بھی کھل کر ان کی تعریف کی ۔ایک جلسے میں شیخ رشید نے سر عام عمران خان کو جمائما خان سے دوبارہ شادی کرنے کی بھی بات کردی ۔دوسری جانب جمائما خان نے نہ صرف نا اہلی کیس میں عمران خان کو بچانے میں مرکزی کردار ادا کیا بلکہ پاکستانیوں کے لیے یہ بات بھی کسی حیرت سے کم نہیں کہ ان کے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن وائٹ سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ ٹیرن وائٹ اور جمائما خان نہ صر ف وقتاً فوقتاً آپس میں ملتے رہتے ہیں بلکہ سوشل میڈ یا پر اکثر ہی ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے رہتے ہیں ۔جمائما خان کی طرح عمران خان کے بیٹے بھی اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ۔حال ہی میں قاسم خان ،ٹیرن وائٹ اور جمائما کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائما خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں قاسم خان ،ٹیرن وائٹ اور جمائما خان ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔تصویر میں تینوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ جمائما خان ٹیرن وائٹ کے ساتھ بغل گیر ہیں ۔

اس تصویر کے ساتھ جمائما نے دل کا’ ایموجی ‘بنا کر محبت کے جذبات کا بھی اظہار کیا ۔ اس تصویر پر پاکستانیوں نے کھل کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور جمائما خان کی کھل کر تعریف کی ۔


لائیو نیوز چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

❤️

A post shared by Jemima Khan (@khanjemima) on

مزید :

قومی -