”جمائمہ خان نے یہ کام میری وجہ سے کیا کیونکہ۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے نیا دعویٰ کر دیا، جمائمہ خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”جمائمہ خان نے یہ کام میری وجہ سے کیا کیونکہ۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے نیا دعویٰ ...
”جمائمہ خان نے یہ کام میری وجہ سے کیا کیونکہ۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے نیا دعویٰ کر دیا، جمائمہ خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر بدکرداری کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بولنے کے بعد ناصرف جمائمہ کو ہراساں کرنے والے شخص کی رپورٹ کرنے کی ہمت ملی بلکہ پوری دنیا میں ایک مہم شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کیا تمہیں یہ نکاح قبول ہے۔۔۔؟“ نکاح خواں کے تیسری مرتبہ پوچھنے پر دولہا نے ایسی جگت مار دی کو نکاح خواں غصے سے لال پیلا ہو گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ”جمائمہ کی بات میں اس لئے کر رہی ہوں کہ اسے ایک آدمی ایس ایم ایس اور کالز کے ذریعے ہراساں کرتا تھا، پھر اس خاتون نے دو سال بعد آواز اٹھائی۔ اور میرے خیال سے وہ دو سال بعد میرے بولنے کے بعد بولی ہیں اور ان کو یہ ہمت میرے بولنے کے بعد آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سدھر جاﺅ اور کلبھوشن کو چھوڑ دو ورنہ مٹ جاﺅ گے۔۔۔“ بھارتی نے لائیو پروگرام میں یہ بات کہی تو طارق پیرزادہ نے زبردست جواب دے کر اس کا منہ بند کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اللہ تعالیٰ کی ذات کو دیکھا نہیں جا سکتا اور وہ اپنی نشانیوں سے پہچانا جاتا ہے جسے ہم سب مانتے ہیں۔ امریکہ سے برطانیہ تک سارے ایوان ہل گئے ہیں، سینیٹرز کے سینیٹرز استعفے دے رہے ہیں حتیٰ کے برطانیہ کے وزیر دفاع نے بھی ہراسگی کے معاملے پر ہی استعفیٰ دیا ہے۔ پوری دنیا میں ہراسگی کے خلاف ایک مہم شروع ہو گئی ہے، یہ میرے بولنے سے پہلے نہیں ہوا، یہ میرے بولنے کے بعد ہوا ہے ۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -