پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور’ پتنگ ‘کاٹ لی

پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور’ پتنگ ‘کاٹ لی
پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور’ پتنگ ‘کاٹ لی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔مصطفی کمال کے ساتھ پریس کانفر نس میں شیراز وحید نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے عوام کا 24 دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہماری بات کراچی والوں کے دل میں اتاری اور کراچی نے اپنی آواز ہماری آواز کے ساتھ ملائی۔ کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ و زیراعلیٰ سندھ میرا نام لے کر نازیبا گفتگو کر رہے ہیں تاہم گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نفرت کی سیاست کرنا چاہوں تو مہاجروں کے سینے میں آگ اور نفرت بھردوں، لسانیت کی سیاست کرنا چاہوں تو سندھ حکومت نے تمام مواقع دے رکھے ہیں لیکن میں لسانیت کی بنیاد پر آگ کبھی نہیں بھروں گا۔

واضح رہے کہ شیراز وحید 2013 کے عام انتخابات میں کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 سے کامیاب ہوئے تھے۔ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا سمیت 11 رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولت اختیار کرچکے ہیں جب کہ سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔

لائیو نیوز چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی