عدالتی حکم امتناع،نیب نے اسحاق ڈارکیخلاف کارروائی روک دی،معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ

عدالتی حکم امتناع،نیب نے اسحاق ڈارکیخلاف کارروائی روک دی،معاملہ عدالت لے ...
عدالتی حکم امتناع،نیب نے اسحاق ڈارکیخلاف کارروائی روک دی،معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے پر نیب نے اسحاق کیخلاف کارروائی روک دی اور سابق وزیر خزانہ کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا عمل بھی روک دیا گیا،نیب نے معاملہ کو عدالت لے جانے کافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علالت کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں اور بیماری کے باعث پیش نہ ہونے پر عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا اور چیئرمین نیب نے سابق وزیر خزانہ کو انٹرپول کے ذریعے لانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اسحاق ڈار نے عدالتی کارروائی کو اسلام آباد میں چیلنج کر رکھا تھاجس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کارروائی روکنے کا حکم دیا تھا۔
نیب نے حکم امتناعی کے باعث اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا عمل روک دیا اور وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی بھی روک دی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -