بیٹا نہ ہونے پر سسر کے ہاتھوں 3بچوں کی ماں قتل

بیٹا نہ ہونے پر سسر کے ہاتھوں 3بچوں کی ماں قتل
بیٹا نہ ہونے پر سسر کے ہاتھوں 3بچوں کی ماں قتل

  

گوجرانوالہ( ویب ڈیسک)پوتا نہ ہونے کی وجہ سے سسرنے فائرنگ کر کے بہو کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ پندرہ سال قبل کوٹ رفیق کے رحمت علی کی بیٹی صائمہ بی بی کی شادی عالم چوک گوجرانوالہ کے محمد تنو یر سے ہوئی جس کے بطن سے دو بیٹیا ں پید ا ہوئیں اور صائمہ بی بی پھر حاملہ ہوگئی تو اسکا سسر محمد انور پوتے کا خواہش مند تھا لیکن صائمہ بی بی کے ہاں بیٹے کے بجائے تیسری بیٹی پیدا ہوگئی تو اسکے سسر نے اس سے لڑائی جھگڑا کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے وہ ڈیڑھ ماہ قبل اپنے میکے کوٹ رفیق آ گئی۔دس روز قبل اسکے سسرالی اسے ساتھ لے گئے اور گزشتہ روز دوبارہ لڑائی جھگڑے کے دوران صائمہ بی بی کے سسر محمدانور نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی شفاقت علی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی۔جنہوں نے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اسے کوٹ رفیق قبرستا ن میں سپردِخاک کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -