تین بچوں کے باپ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

تین بچوں کے باپ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
تین بچوں کے باپ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

  

عمرکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمرکوٹ کولہی دڑو کے نزدیک نوجوان کی درخت سے ٹنگی لاش برآمدہوئی ہے جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  تفصیلات کےمطابق جمعرات کو صبح سویرے عمرکوٹ کولہی دڑو کے نزدیک واقع قبرستان میں پرتاب کولہی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

پرتاب کولہی کےبھائی کاکہنا ہے کہ میرے بھائی کا دماغی توازن درست نہیں تھا ،دو دن سے لاپتا تھا، شادی شدہ  اور تین بچوں کا باپ تھا۔ آج صبح ہمیں پتہ چلا کہ پرتاب نے خودکشی کرلی ہے اور پرتاب کی لاش درخت لٹکی ہوئی ملی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی فوری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔  پرتاب کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -