بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض، اصل تنازعہ پانی کے کنٹرول کا ہے: انڈس واٹر کمشنر

بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض، اصل تنازعہ پانی کے کنٹرول کا ہے: انڈس واٹر ...
 بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض، اصل تنازعہ پانی کے کنٹرول کا ہے: انڈس واٹر کمشنر

  

لاہور(ویب ڈیسک ) انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ نے کہا کہ بھارت سے پانی چوری کا نہیں بلکہ پانی کے بہاﺅ پر کنٹرول کا تنازع ہے، آبی تنازع پر بھارت کو خط لکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے 10 فیصد پانی متاثر ہوا، بھارتی منصوبے سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی بینک کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، بھارت عالمی ثالثی عدالت میں غیرجانبدارانہ ماہر کی تعیناتی کا کہہ رہاہے، پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے اس کے جواب کا منتظر ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -