مسلم لیگ ن کے ر ہنما نعیم علوی بھارت میں انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے ر ہنما نعیم علوی بھارت میں انتقال کرگئے
مسلم لیگ ن کے ر ہنما نعیم علوی بھارت میں انتقال کرگئے

  

لاہور(ویب ڈیسک)پی پی 146 سے مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈی نیٹرنعیم علوی بھارت میں انتقال کرگئے۔شاہجہاں پارک کے رہائشی 45سالہ نعیم علوی گزشتہ ایک سال سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔نعیم علوی 6دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے دہلی گئے ، 21دسمبر کو لیور ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے بعد ہوش میں نہ آ سکے اور گزشتہ صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی میت آج براستہ واہگہ بارڈر لاہور لائی جائیگی، نماز جنازہ مشتاق کالونی قبرستان میں بعداز نماز ظہر ادا کی جائیگی۔ مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔روزنامہ دنیا  کے مطابق نعیم علوی کے بھائی نے  بتایا کہ مرحوم کو 2سال پہلے ہیپاٹائٹس سی ہوا جس سے جگر کا مسئلہ بنااور ڈاکٹروں نے لیور ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیاتھا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -