فلسطینیوں کو گدھا رکھنے کیلئے بھی اسرائیل سے اجازت لینا ہوگی

فلسطینیوں کو گدھا رکھنے کیلئے بھی اسرائیل سے اجازت لینا ہوگی
 فلسطینیوں کو گدھا رکھنے کیلئے بھی اسرائیل سے اجازت لینا ہوگی

  


مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)صیہونی ریاست کا بس چلے تو وہ فلسطینیوں سے سانس لینے کا حق بھی چھین لے کیونکہ فلسطینی شہریوں کو قابض صیہونی ریاست کی طرف سے گھر میں  مویشی پالنے اور گدھے جیسے جانور رکھنے کا اپنی مرضی سے حق نہیں۔ اگر کوئی گدھا بھی رکھتا ہے تو اسے اس کے لئے صیہونی ریاست سے باقاعدہ پرمٹ لینا ہوگا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ محض ابلاغی پراپیگنڈا نہیں بلکہ حقیقت ہے جس کی تازہ مثال بیت المقدس میں گذشتہ روز بھی دیکھی گئی جب اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے بعد اس کا گدھا بھی قبضے میں لے لیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی